شادی کے لیے عمر 18 سال اور شناختی کارڈ لازمی ہے

شادی کے لیے عمر 18 سال اور شناختی کارڈ لازمی ہے
رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کا کہنا ہے کہ شادی کی عمر سے متعلق بل پر کمیٹی بنائی جائے گی۔ رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شادی کی عمر 18 سال ہے اور شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسے حکومتی بل کے طور پر پارلیمنٹ سے منظور کیا جائے گا۔ رکن پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بل محکمہ داخلہ کو بھیجا جائے گا، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 سال قید یا 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ جبکہ مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں چلایا جائے گا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.