3 کروڑ سمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

نادرا کی 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ میں کارڈز کی خریداری میں 2 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق سمارٹ کارڈز بولی لگانے والی کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر خریدے گئے۔
آخری بولی لگانے والے SELP نے سیکورٹی ایجنسیوں سے کلیئرنس حاصل نہیں کی۔ انتظامیہ کی جانب سے بولی کی دستاویزات کی تصدیق نہیں کی گئی
، آڈیٹر جنرل نے بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایس او پی کو مدنظر رکھے بغیر اور کارڈز اور سٹاک کی مقدار کا تعین کیے بغیر دوبارہ احکامات جاری کیے گئے۔
کارڈز کے موجودہ اسٹاک کو نظر انداز کرتے ہوئے جلد بازی میں خریداری کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں