آئی سی سی نے خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ خواتین کی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ آسٹریلیا کی تھیلیا میک گراتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔
خواتین کی بیٹنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکی۔

اپنا تبصرہ لکھیں