ای سی سی اجلاس میں دفاعی پیداوار کے لیے 20 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل گرانٹ کی منظوری مل گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دفاعی پیداوار کے لیے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے آزاد کشمیر کے واجبات کے لیے 55 ارب روپے اور اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 4.86 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی۔
وزارت توانائی کے لیے 2.5 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ ERA کے لیے 5.9 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں