بجلی چوروں سے 86 ارب روپے سے زائد کی ریکوری

معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔
ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نجات دلانے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔
اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.13 ارب روپے، پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ کے علاقوں سے 0.272 ارب روپے، ملک بھر سے 21 بجلی چوروں سے وصول کیے۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی مہم جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں