بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں: چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا،
جہاں انہوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے درمیان جاری میچ دیکھا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہارنا بری خبر ہے، ہم نے جو میچ جیتا تھا وہ ہار گئے، خواتین ٹیم پر بہت کام کرنا پڑے گا، اوول میں فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔
محسن نقوی نے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کل صبح کیا جائے گا۔ 7 مئی کو اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بین الاقوامی کنسلٹنٹ سے بات چیت ہوئی ہے۔
بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں، ہم نے شیڈول بھیج دیا ہے، تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی،
بھارت پروموشن کر رہا ہے تو آپ لوگ ایسا کریں، ٹرافی پاکستان میں نہیں ہونی چاہیے، ہم ایسا نہیں سوچ رہے

اپنا تبصرہ لکھیں