حج آپریشن شروع، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی

اسلام آباد: حج 2024 کے لیے پاکستان سے پہلی پروازکل مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے 9 جون تک جاری رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز کل نصف شب سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔
حج آپریشن کے پہلے 15 دنوں میں تمام پروازیں براہ راست مدینہ ایئرپورٹ پر اتریں گی جس کے بعد مئی سے زیادہ تر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔ 24 سے 9 جون تک کریں گے۔
فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 2160 عازمین 11 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوں گے،
اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے، لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے،
اسی طرح ملتان سے 2 پروازوں کے ذریعے 329 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں