روسی وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں

روسی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
2021 میں افغان طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن کر ابھرا ہے۔
افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ کہنا غلط نہیں ہوگا؛ افغان طالبان خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے میں براہ راست ملوث رہے ہیں۔
ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی جانب سے نہ صرف پناہ بلکہ مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ افغان طالبان خطے میں دہشت گردی اور عدم تحفظ کو فروغ دینے کا اہم ہتھیار بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں