سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث گروہ کینیڈا میں گرفتار

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل میں ملوث گروہ کینیڈا میں پکڑا گیا، گروپ میں دو مشتبہ افراد بھی شامل ہیں جو ہردیپ سنگھ کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔
کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،
ہردیپ سنگھ کے علاوہ حراست میں لیے گئے افراد تین دیگر قتل میں بھی ملوث ہیں۔
کینیڈین پولیس جلد ہی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں