ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور 10 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب میں 10 سے 11 مئی تک طوفانی بارش کا امکان ہے، پنجاب میں موسم کی اس صورتحال سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے
، اس کے علاوہ بلوچستان میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔
مئی میں کوئٹہ، قلات اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کے پی میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ رہے گا،
سندھ میں گرمی رہے گی، بالائی خیبر میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں