وزیراعظم کا سانحہ 9 مئی پر کابینہ کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو کابینہ کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک فوج کے ردعمل کے بعد وفاقی حکومت بھی متحرک ہوگئی اور وفاقی حکومت نے سانحہ 9 مئی کے متاثرین کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ وزیراعظم 9 مئی کے واقعے پر وفاقی کابینہ کے پلیٹ فارم سے خصوصی پیغام دیں گے۔
کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعے کی مذمت کی جائے گی۔ شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ 9 مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری نقطہ نظر کے فروغ پر زور دے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں