وکلاء نے کل 9 مئی کو ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی

وکلاء نے کل 9 مئی کو پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دی ہے۔
اس بات کا اعلان پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وکیل رہنما نے کہا کہ کب تک ہائی کورٹ کے دروازے بند کر کے بیٹھے رہیں گے؟
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے 2 مطالبات ہیں، وکلا دہشت گرد نہیں، ہڑتال کریں گے، ملک بھر سے وکلا کو لاہور میں جمع ہونے کی کال دیں گے۔
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ مسئلہ آج کا نہیں ہے، یہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
لاہور میں وکلاء آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جنہوں نے جی پی او چوک پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
وکلا نے رکاوٹ ہٹا کر ہائیکورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے گولے داغے اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں