پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے‘امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔
میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی انتخابات کے حوالے سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی، اقتصادی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت اور تعریف کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں