پنجاب کے حوالے سے پی پی اور ن لیگ کے درمیان تحریری معاہدہ

لاہور: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے
جس پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان نے دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے مطابق مسلم لیگ (ن) رواں سال پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہوگی،
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کرنے کی پابند ہوگی
۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے بعض اضلاع میں تقرریاں پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں