کسانوں کے جو بھی مطالبات ہوں گے ان سے بات کی جائے گی: نامزد گورنر پنجاب

پنجاب کے نامزد گورنر سردار سلیم حیدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا گورنر منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں
، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسانوں کے جو بھی مطالبات ہوں گے ان پر بات کی جائے گی،
پنجاب میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس گندم کے بحران سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، آٹے کے بحران کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کسان اتحاد سے بھی ملاقات کروں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں