کینیا میں سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہو گئے

کینیا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 228 ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملکی وزارت داخلہ نے بتایا کہ کینیا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 228 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے پہلے 179 اموات ہوئی تھیں۔ سیلاب نے مغربی کینیا کے مسائی مارا سفاری پارک کو بھی متاثر کیا،
جہاں ہوٹلوں میں موجود سیاحوں کے گروپ دریائے ٹیلیک میں بہہ گئے۔
اس سے پہلے دن میں ملک کے وسطی حصے میں مائی ماہیو گاؤں کے قریب مٹی کے تودے گرنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے
اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں