ہندوستانی عوام بے روزگاری کی وجہ سے شدید مالی عدم استحکام کا شکار

بڑی معیشت رکھنے کے مودی حکومت کے دعوے کے برعکس بھارتی عوام بے روزگاری کی وجہ سے شدید عدم استحکام کا شکار ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بیروزگاری اور غربت انتہائی سنگین سطح پر پہنچ گئی ہے،
مودی حکومت کے بے روزگاری کے خاتمے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں، انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ کے مطابق بھارت کے 83 فیصد بے روزگار افراد ہیں۔
بے روزگاری اور مودی سرکار کی بے حسی سے تنگ آکر بھارتی نوجوان غیر رسمی ملازمتیں کرنے پر مجبور ہیں،
بھارت کے آدھے سے زیادہ نوجوان آن لائن نوکری کر کے اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔
تحقیق کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کی وجہ سے تقریباً 70 فیصد تعمیراتی مزدور کم سے کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں