10 بڑی کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی، عبدالعلیم خان

10 بڑی کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی، عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل 100 فیصد شفاف اور میڈیا کے سامنے ہوگا جب کہ نجکاری سے قومی ایئرلائن کے ملازمین کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 معروف کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم انہوں نے مزید 15 دن کا وقت مانگا ہے جس کے بعد نجکاری کی درخواست میں 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.