تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے ماں، تین بیٹیاں اور بھتیجی جاں بحق ہو گئے
فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے خاتون، تین بیٹیاں اور بھتیجی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ماں، بیٹیوں اور بھانجی کی موت کا افسوسناک واقعہ جموں بستی میں پیش آیا، سبھی نے مبینہ طور پر دودھ میں ملاوٹ والی دوا پی لی تھی،
جو لڑکیوں کے پیٹ میں درد کے لیے نواحی علاقے سے لی گئی تھی۔
جاں بحق ہونے والوں میں شمیم کی بیٹیاں فرزانہ، مسکان، رخسانہ اور بھتیجی اکسی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.