رانا ثناء ا للہ نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک جیسی کرنے کا مطالبہ کر دیا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و حکومتی امور رانا ثناء اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک جیسی کی جائے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک جیسی ہونی چاہیے، چیف جسٹس کی مدت ملازمت بھی مقرر کی جائے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہاں ایسا بھی ہوا ہے کہ چیف جسٹسز کی تقرری بھی 14 دن کے لیے ہوئی ہے،
ایسا کوئی ادارہ نہیں جس کے سربراہ کی مدت ملازمت طے نہ ہو، دونوں معاملات پر بات ہو رہی ہے ۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.