عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے‘مشاہد حسین

عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے‘مشاہد حسین
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، ، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں انتخابات جیت کر کہیں کہ انہیں رہا کردیں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد تمام لوگ حکومتی مشینری کا حصہ بن چکے ہیں اور اس کی بنیاد فارم 47 ہے جبکہ دوسری طرف عوامی طاقت ہے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری جماعت کو اتنا بڑا دھچکا لگا ہے، 8 فروری کو 30 سال کی سیاست ختم ہوگئی، اگر آپ اپنے گھر میں، اپنے گڑھ میں ہار گئے نامعلوم لوگوں سے ہار گئے آپ کو کچھ سبق لینا چاہیے کہ ہوا کس طرف چل رہی ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر آپ عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کرتے، آئین پر عمل نہیں کرتے اور ماضی کی غلطیاں دہراتے ہیں تو معاملہ گڑبڑ ہو جائے گا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.