اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 ارب 140 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد بینک کے ڈالر کے ذخائر 9 ارب 120 ملین ڈالر ہو گئے۔ کھاتہ داروں کے بینکوں میں 5 ارب 34 کروڑ روپے جمع ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر سے زائد ہو گئے اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 46 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر ملنے سے ملکی ڈالر کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.