روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی

روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی
لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور بیکرز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں روٹی اب 16 روپے کی بجائے 15 روپے میں ملے گی۔ فریقین نے روٹی کی نئی قیمت فوری طور پر نافذ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گندم کی وافر مقدار اور آٹے کی گرتی ہوئی قیمت کے پیش نظر روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.