آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، عدالت نے کارروائی روک دی

آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، عدالت نے کارروائی روک دی
اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کے خلاف پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں ریفرنس کی کارروائی روک دی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روکتے ہوئے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ جب تک آصف علی زرداری ملک کے صدر ہیں ان کے خلاف کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی جب تک آصف زرداری ملک کے صدر ہیں۔ ان درخواستوں پر پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی اعتراض یا مخالفت نہیں کی گئی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.