الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اپنا کردار ادا نہیں کیا، فضل الرحمان

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اپنا کردار ادا نہیں کیا، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کردار حکومتوں کا نہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ بھکر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرا بیانیہ ہے کہ ہمیں دھاندلی سے شکست ہوئی، ہمارے بیانیے کو پی ٹی آئی کے بیانیے سے نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا الیکشن میں کوئی کردار نہیں اس نے اپنا کردار ادا کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی میں میرے مخالفین کو دو عہدے دیے گئے ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.