سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کر دی

سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کر دی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے زیر التوا مقدمات میں اضافے کے باعث سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے شروع ہوں گی۔ بیان کے مطابق یہ فیصلہ زیر التوا مقدمات میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ تک سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہو گئی تھی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.