زراعت کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔شہباز شریف

زراعت کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان زرعی شعبے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے چینی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ چائنہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چائنہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مین ریلوے لائن ایم ون کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، چینی آبادکاری کے لیے سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.