قصابوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے نرخ مقرر کردیئے

قصابوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے نرخ مقرر کردیئے
کراچی میں قصابوں نے قربانی کے جانوروں کی قربانی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔ عید پر جانوروں کی قربانی کے لیے قصابوں کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق عید کے پہلے روز بچھڑے کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے ہوگا۔ جبکہ ایک بکرے کی قربانی کی قیمت 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گوشت مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اونٹ کی قربانی کی قیمت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کی شرح تقریباً نصف رہ جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے نرخوں میں 5 سے 6 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.