عمران خان جیل میں پرتعیش زندگی گزار ہے ہیں،: عظمیٰ بخاری

عمران خان جیل میں پرتعیش زندگی گزار ہے ہیں،: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں، ان کی جیل کم اور سسرال زیادہ نظر آتا ہیں۔ ان کی ملاقاتوں میں ملک کے خلاف مضامین لکھے جا رہے ہیں اور سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس پر کمیشن بنایا جائے۔ ہمیں جلسوں کی فہرست بھی جاری کرنی چاہیے، روزانہ کم از کم 40، 50 لوگ ان سے ملتے ہیں، اجلاسوں میں اداروں کے لیے بغاوت کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ، ملک کے خلاف آرٹیکلز لکھے جا رہے ہیں، کچھ ججز کے مطابق ملک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 7 بیرکوں کو ملا کر ایک ہال روم ہے جس میں عمران خان کو ایکس سائز مشین، لیبر، اٹیچ باتھ روم اور ٹی وی کی سہولت ہے، ان کی جیل کم سسرال زیادہ نظر آتا ہے، ہم نے انہیں ایکسرسائز مشین بھی دی ، وہ جیل میں مٹن کھاتا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.