بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کو حصہ بننے کی دعوت

بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،  پیپلز پارٹی کو حصہ بننے کی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے سینئر رہنما کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے نئی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک سونپا گیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو کابینہ کا حصہ بنانے اور وزارتوں کی تعداد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ قیادت کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں رکھا جائے گا۔ کابینہ میں شمولیت کا اعلان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.