سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آگئی
سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایوان صدر میں گریڈ 4 سے 14 تک کی 41 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ وزارت دفاع کے تحت گریڈ 1 سے 15 تک 362 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ ، ڈیفنس ڈویژن میں گریڈ 1 سے 15 تک کی 19 آسامیوں کی منظوری دی گئی، وزارت دفاع میں جونیئر سول ڈیفنس آفیسر گریڈ 16 کی 2 آسامیوں کی منظوری دی گئی، وزارت صحت میں 17 آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب رینجرز میں گریڈ 5 سے 11 تک 961 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت دفاع میں اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17 کی 8 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.