سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے شرکت کی۔ نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.