پنجاب پولیس نے ٹریفک چالان کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پنجاب پولیس نے ٹریفک چالان کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پنجاب ٹریفک پولیس نے سب سے زیادہ چالان کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پولیس نے ٹریفک جرمانے کی مد میں سالانہ ہدف سے 16.8 فیصد زیادہ رقم وصول کی جبکہ رواں مالی سال کا ہدف 4.5 ارب روپے تھا۔ دستاویز کے مطابق 5 ارب 25 کروڑ روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے جب کہ 80 فیصد سے زائد جرمانہ لاہور میں عائد کیا گیا۔ نئے مالی سال میں چالان سے آمدنی کے ہدف میں 494 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس نے رواں سال 1 ارب 235 ملین روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ ای چالان سسٹم ناکام رہا اور 2255 ملین روپے کے ہدف سے 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں لائسنس اجراء سے 4 ارب 20 کروڑ کا ہدف دے دیا گیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.