عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، کرایوں میں بڑی کمی

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، کرایوں میں بڑی کمی
پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین کرایوں میں نرمی سے مستفید ہوں گے۔ کراچی سے مدینہ تک دو طرفہ عمرہ کا کرایہ 76 ہزار روپے کے علاوہ ٹیکسز، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار روپے ٹیکس کے علاوہ ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، پاکستان سے رعایتی کرایوں پر سفر کی سہولت 15 جولائی تک برقرار رہے گی۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.