چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ چینی شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نئے ایس او پی پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں۔
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق کور کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سیکورٹی آڈٹ کو مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ نئے ایس او پی پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایس او پی تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔
ان ایس او پیز میں سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے ادارے مزید سفارشات پیش کریں
کور کمیٹی ان سفارشات کا جائزہ لے گی اور اگر بہتری کی گنجائش ہے تو سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
baithak
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
تبصرے
Please keep the discussion respectful.