وزیراعظم بجلی کا بل کم کریں: حافظ نعیم الرحمان کا اہم بیان
وزیراعظم بجلی کا بل کم کریں، حافظ نعیم الرحمان کی اپیل
وزیراعظم بجلی کا بل کم کریں، یہی نجات ہے، حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم بجلی کے بل میں کمی کریں۔ اس سے نجات کا یہی ایک طریقہ ہے۔ یہ پیپلز پارٹی کے دور سے شروع ہوا۔ ایم کیو ایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہی، آج ایم کیو ایم والے کہتے ہیں کہ آئی پی پی نہیں ہونی چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم سمیت سب آئی پی پی کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں۔ آئی پی پیز کو بچانے کے لئے ہمیں ڈرایا جاتا ہے، لوگ بجلی کا بل ادا کرنے کے لئے گھر کا فرنیچر بیچنے پر مجبور ہیں۔ ایک ہی راستہ ہےعوام کو ریلیف دو۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک کو یہ ٹولہ نہیں روک سکے گا۔ یہ دھرنا تنخواہ دار، مزدور، کسانوں کی امید بن گیا ہے، صاف اور سیدھی بات ہے بجلی کی قیمت کم اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگاؤ۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے ہمارے لئے چائے، پانی بھیجا شکریہ،۔ گورنرسندھ 1300 سی سی سے کم گاڑی میں بیٹھنے کا اعلان کریں۔ یہ نہیں ہوسکتا ایک مخصوص طبقے کو بڑی گاڑیاں اور مراعات ملیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
news headlines
head lines
بیٹھک
Urdu News
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.