ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار، 32 افراد جاں بحق
ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کی تفصیلات: 32 جاں بحق
ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار، 32 افراد جاں بحق ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا۔ جس میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 53 افراد سوار تھے۔ جن میں سے زیادہ تر لاڑکانہ، گھوٹکی اور اندرون سندھ کے رہائشی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔بس کے زائرین ایران سے عراق جارہے تھے کہ ایرانی شہر یزد میں بس کے بریک فیل ہونے کے باعث وہ دیوار سے جا ٹکرائی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زائرین بس حادثے میں زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپونے کہا میتوں اورزخمیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے کوشاں ہیں، ضروری انتظامات کےلیے ایرانی حکومت اورمقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ صدرآصف زرداری نے ایران میں بس حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو میتیں پاکستان لانے،زخمیوں کی بروقت طبی امداد کی ہدایت کردی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
fox news
ایران
بس حادثے کا شکار
جاں بحق
اندرون سندھ
گھوٹکی
بریک فیل
لاشوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.