"وفاقی حکومت نے کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا"

"وفاقی حکومت نے کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا"

کم ازکم تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت خزانہ نے کم از کم تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2024 سے کم از کم تنخواہ 32ہزار کے بجائے 37 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ خصوصی الاؤنس پر اخراجات رواں مالی سال کے بجٹ سے ہوں گے۔ متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن اپنے اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں گی۔ اس حوالے سے کسی قسم کی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.