"ملک میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ: تازہ ترین اعدادوشمار"
"کیسے ملک میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے؟ تفصیلات اور اعدادوشمار"
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ‘ گیس میں کمی ملک میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ اور گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈکی گئی۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66227 بیرل ریکارڈکی گئی۔ جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60744 بیرل تھی۔ اسی طرح 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2940 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3083 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31949 بیرل ، پی پی ایل 10163 بیرل، ماڑی گیس 1097 بیرل اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4007 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 594 ، پی پی ایل 606، ماڑی گیس 905 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 59 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
خام تیل
گیس میں کمی
ملک میں خام تیل
گیس کی اوسط یومیہ پیداوار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.