کملا ہیرس کو مسلمانوں کے ووٹ ملنے کا امکان: تازہ سروے کی تفصیلات

کملا ہیرس کو مسلمانوں کے ووٹ ملنے کا امکان: تازہ سروے کی تفصیلات

کملا ہیرس اور مسلمانوں کے ووٹ: ڈیموکریٹک امیدوار کی حمایت میں اضافہ

کملا ہیرس کوبڑی تعداد میں مسلمانوں کے ووٹ ملنے کا امکان واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو انتخاب میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کے ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو صدارتی انتخاب میں مسلمانوں کے 29.4 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ تاہم کملا ہیرس کا گرین پارٹی کی امیدوار سے سخت مقابلے کا امکان ہے۔ گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل اسٹین کو 29.1 فیصد مسلم ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ تازہ سروے کے مطابق جو 25 سے 27 اگست کے دوران کیا گیا کملا ہیرس کی حمایت مسلم کمیونٹی میں بڑھ رہی ہے۔ تاہم 16.5 مسلمان ووٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی طے نہیں کیا کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.