"نواز شریف اور مریم نواز کی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت"
"مریم نواز اور نواز شریف کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ"
نواز شریف اور مریم نواز کی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی۔ ہفتہ کو پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ جس کے مطابق لیگی قائد نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے دیگر جماعتوں سے بات چیت کیلئے گرین سگنل دے دیا ۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے حامی معتدل گروپ سے مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات رواں سال کرانے پر اتفاق بھی ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےعوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، ۔ مسلم لیگ ن ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
بانی پی ٹی آئی
نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن)
لیگی قائد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.