"قومی اسمبلی نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا"
"نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024: قومی اسمبلی کی منظوری اور اہم نکات"
قومی اسمبلی، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور قومی اسمبلی نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ ترمیمی بل وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے پیش کیا۔ جبکہ بل میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن ایکٹ کے تحت تین رکنی ٹریبونل قائم کیا جائے گا۔ نجکاری سے متعلق معاملات پر فیصلہ کرنے کا حق کس کو ہوگا؟ ترمیمی بل کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کو ٹربیونل کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ جبکہ ایک رکن ٹیکنیکل اور ایک ماتحت عدلیہ سے لیا جائے گا ۔ ٹریبونل کے فیصلے پر 60 دن میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا سکے گا ۔ جبکہ ٹریبونل کے سربراہ اور ارکان کی تعیناتی تین سال کی مدت کے لئے ہو گی ۔ نجکاری کمیشن ایکٹ میں ہائیکورٹ کو دیئے گئے اختیارات ٹریبونل کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔ اور ٹریبونل کو ضابطہ دیوانی اور فوجداری کے تحت کام کرنے کا مجاز ہو گا ۔ دیوانی کیسز میں سول کورٹ اور فوجداری کیسز میں کریمنل کورٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
نیوز
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
سپریم کورٹ
قومی اسمبلی
نجکاری کمیشن
ترمیمی بل 2024
کثرت رائے سے منظور
تبصرے
Please keep the discussion respectful.