"آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈیز پر کوئی اعتراض نہیں: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب"
"آئی ایم ایف اور ٹارگٹڈ سبسڈیز: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بیان بازی"
آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈیز پر کوئی اعتراض نہیں ہے:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈیز پر کوئی اعتراض نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے اہل طبقے کو سبسڈی دی جا سکتی ہے۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈیز کے حوالے سے رواں ہفتے سینئر وزراء کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ صوبائی سیکرٹری سے بھی بات کریں گے۔ ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے۔ اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی فنانشل پیکٹ تیار کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرونی فنانسنگ کا دو ارب کا گیپ ہے اسے پورا کرنے کے لیے ایڈوانس سطح پر بات چیت جاری ہے۔ کمرشل لون کے لیے اس وقت معاہدہ ہونا ضروری ہے،قرض جاری ہونا ضروری نہیں۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ قرض رول اوور کے لیے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اور مثبت انداز میں چل رہی ہے۔ دوست ممالک کے متعلقہ ادارے جلد اپنی حکومتوں کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
abc news
google news
آئی ایم ایف
پارلیمنٹ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
ٹارگٹڈ سبسڈیز
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
صحافیوں
غیر رسمی بات چیت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.