"سرکاری ادارے اور پاور کمپنیاں ڈھائی ارب روپے کے دیوالیہ: قومی اسمبلی میں انکشاف"
"2 کھرب 56 ارب روپے کے بجلی واجبات: سرکاری ادارے اور پاور کمپنیاں دیوالیہ"
سرکاری ادارے اور پاور کمپنیاں ڈھائی ارب روپے کے دیوالیہ نکلے۔ اسلام آباد: وزارت توانائی اور توانائی ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں کے ذمے 2 کھرب 56 ارب روپے کے بجلی واجب الادا ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کے اداروں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذمے 47 ارب 81 کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔ جب کہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت اداروں کے ذمے ایک کھرب 51 کروڑ روپے بجلی کے واجبات ہیں۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی 6 ارب 67 کروڑ،گیپکو کی 2 ارب 82 کروڑ، فیسکو کی ایک ارب 72 کروڑ، آئیسکو کی 14 ارب 13 کروڑ، میپکو کی 2 ارب 18 کروڑ، پیسکو کی 2 ارب 22 کروڑ، حیسکو کی 5 ارب 53 کروڑ، سیپکو کی 9 ارب 13 کروڑ، کیسکو کی 2 ارب 40 کروڑ اور ٹیسکو کی 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 33 ارب 5 کروڑ، خیبر پختونخوا حکومت پیسکو اور ٹیسکو کی 26 ارب 25 کروڑ ، سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد جب کہ بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
city news
Multan news
India
news headlines
head lines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
قومی اسمبلی
دستاویزات
سرکاری ادارے
پاور کمپنیاں
وزارت توانائی
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.