: دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہو چکی ہے""عظمیٰ بخاری
"عظمیٰ بخاری نے دھرنا پارٹی کو فتنہ پارٹی قرار دے دیا"
دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہو چکی : عظمیٰ بخاری اطلاعات کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جلسہ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ ان کے پاس جلسے کے لیے کوئی فنڈز نہیں ہیں، نہ بند ہیں اور نہ ہی کوئی سہولیات ہیں۔ ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اور دھرنے ان کا کاروبار ہیں، دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہو چکی ہے۔ جو اداروں کے خلاف آپ لوگوں نے جلسے میں زہر اگلنا وہ روزانہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا فتنہ پارٹی مریم نواز کے بغض اور تعصب کا شکار ہے۔ اب انکو ہیڈ لائنز میں جگہ بنانے کے لیے بھی مریم نواز کا نام لینا پڑتا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قیدی کا ایجنڈا ملک بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے،عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔ یہ شخص جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے،فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔ توشہ خانہ اور ملکی خزانے کے چوروں کو اب کچے کے ڈاکوؤں کی بھی فکر ہو رہی ہے،۔ مریم نواز توشہ خانہ کے چوروں کو بھی لگام ڈالیں گی اور کچے کے ڈاکوؤں کو بھی انجام تک پہنچائیں گی ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
fox news
google news
عظمیٰ بخاری
مریم نواز
وزیر اطلاعات
فتنہ پارٹی
دھرنا پارٹی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.