"سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپوٹر چوری: مقدمہ درج"
"سپریم کورٹ آف پاکستان سے کمپوٹر چوری، مقدمہ درج اور تحقیقات جاری"
سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپوٹر چوری ‘مقدمہ درج سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپوٹر چوری ہوگئے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں میں دو ملازمین کی حرکات مشکوک پائی گئیں۔ چوری ہونے والے کمپیوٹرز جون میں خریدے کرکمرہ نمبر 306 میں رکھے گئے تھے ۔ سپریم کورٹ نے نجی کمپنی سے ایک سو اکتیس کمپیوٹر خریدے تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے زاہد اقبال کو گرفتارکرلیا۔ زاہد اقبال سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کا ڈرائیور ہے جبکہ فیصل خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ فیصل خان سپریم کورٹ میں بطور نائب قاصد تعینات ہے۔ فیصل خان پہلے بھی سپریم کورٹ سے برطرف کیا جا چکا ۔ ذرائع کے مطابق فیصل خان کو برطرفی کے بعد محکمانہ اپیل پربحال کیا گیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
Multan news
Hindi news
latest news
news headlines
بیٹھک نیوز
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
google news
سپریم کورٹ آف پاکستان
مقدمہ درج
دو کمپوٹر چوری
سی سی ٹی وی کیمروں
حرکات مشکوک
سیکرٹری ٹو چیف جسٹس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.