سنگجانی جلسہ میں قانون کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں
سنگجانی جلسہ: پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی، اہم رہنما گرفتار
سنگھ جانی کے جلسے میں قانون کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی، بیرسٹر گوہر سمیت اہم رہنما گرفتار سنگجانی کے جلسے میں قانون کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور پارٹی رہنما شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس کے اختتام کا وقت شام 7 بجے تک کا تھا تاہم، جلسہ مقررہ وقت گزرنے کے 3 گھنٹے بعد ختم ہوا۔ وفاقی پولیس نے حال ہی میں بنائے گئے پرامن اجتماع قانون کے تحت پی ٹی آئی کی جانب سے سنگجانی جلسہ کی شرائط کی خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کیا تھا۔ جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت 28 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔ وفاقی پولیس کے تیار کردہ استغاثہ میں عمر ایوب، عامر مغل ،زرتاج گل ، شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا ۔ جس پر کارکنوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا ۔ جواب میں پولیس نے شیلنگ کی اور 17 کارکنوں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق مقدمہ پرامن اجتماع قانون کے تحت درج کیا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف
سنگجانی جلسے
چیئرمین بیرسٹر گوہر
ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
تبصرے
Please keep the discussion respectful.