حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تردید کردی
وفاقی وزیر کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل پر وضاحت
حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تردید کردی اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تردید کردی۔ قومی اسمبلی میں آصفہ بھٹو زرداری ، نوید قمر، نفیسہ شاہ اور اعجاز جھاکرانی نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور پاک ہی ڈبلیو ڈی کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ فاقی وزیررانا تنویر نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ کابینہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے سمیت تمام آپشنز پر بات کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ختم کرنے یا بند کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہے۔ صرف تنظیم نو اور بہترکرنے کی بات کی جارہی ہے۔ ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔رانا تنویر نے مزید کہا کہ ری اسٹرکچرنگ پر اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کے ساتھ آگے چلیں گے۔ منسٹر انچارج کے طور پر کئی دفعہ کہا ہے کہ ری اسٹرکچرنگ کی بات ہورہی ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے صوبائی پراجیکٹس صوبائی محکمے دیکھیں گے۔ مینٹیننس کا معاملہ سی ڈی اے کے حوالے کردیا گیا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنا حکومت کا فیصلہ ہے۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی جگہ ایک اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
Hindi news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
قومی اسمبلی
یوٹیلیٹی اسٹورز
فاقی وزیررانا تنویر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.