"چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز: 18 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل"
"چارٹر آف پارلیمنٹ کے تحت 18 رکنی کمیٹی قائم، اہم پیش رفت"
چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز کے تحت 18 رکنی خصوصی کمیٹی قائم سردار ایاز صادق کی جانب سے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز کے تحت 18 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ کی تجویز کے تحت خصوصی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق خصوص کمیٹی قومی اسمبلی میں منظور کردہ تحریک کی روشنی میں قائم کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ نائب وزیر اعظم اور سینیٹر اسحاق ڈار خصوصی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے۔ جبکہ کمیٹی میں وزیردفاع خواجہ آصف ، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں۔ ایم کیوایم کے خالد مقبول ، امین الحق اور مسلم لیگ ق سے سالک حسین کمیٹی کا حصہ ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ اعجازالحق ، خالد حسین مگسی ، پھیلن بلوچ ،سربراہ حامد رضا ، بیرسٹر گوہرعلی خان ، شاہدہ اختر ، اختر مینگل ، حمید حسین ، محمود اچکزئی بھی خصوصی کمیٹی میں شامل ہیں۔ خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کو درپیش امور کا جائزہ لےگی ۔ آئین و قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط اور طرز عمل 2007 پر غور کرے گی۔ کمیٹی پارلیمنٹ کے معاملات کو ہموار بنانے اور درپیش مسائل پر سفارشات بھی تیار کرے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
Essay women day
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
اسپیکر قومی اسمبلی
سردار ایاز صادق
پارلیمنٹ کی تجویز
چارٹر آف پارلیمنٹ
خصوصی کمیٹی قائم
وزیردفاع خواجہ آصف
خورشید شاہ اور نوید قمر
مسلم لیگ ق
اعجازالحق
قواعد وضوابط
تبصرے
Please keep the discussion respectful.