کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 13 سے 17 ستمبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جن شہروں میں پابندی عائد کی گئی ہے اس میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ادھر، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیمرا کو 11 ربیع الاول کو عام تعطیل کے لیے خط لکھا ہے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔ 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے۔ اس طرح لوگوں کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا۔ گورنرسندھ چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔ یاد رہے کہ 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
وزیراعظم شہباز شریف
ڈبل سواری پر پابندی
محکمہ داخلہ سندھ
صوبائی دارالحکومت کراچی
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
نوٹی فکیشن جاری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
چیئرمین پیمرا +
تبصرے
Please keep the discussion respectful.